Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کی ون ڈے ٹیم کو مڈل آرڈر میں اکثر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے ویرات کوہلی نے بیٹنگ کے لیے چوتھا نمبر منتخب کیا، اننگز کے آغاز کی ذمہ داری روہت شرما اور شیکھر دھون کو سونپی جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے لوکیش راہول کو ٹیم میں شامل کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد دوسرے میچ میں ویرات کوہلی نمبر تین پر بیٹنگ کرنے آئے جبکہ لوکیش راہول کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ بیٹنگ پوزیشن تبدیل ہوتے ہی ویرات کوہلی اور لوکیش راہول نے بالترتیب 78 اور 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
پہلے میچ میں 255 رنز اسکور کرنے والی بھارتی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 341 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 304 رنز بنا سکی اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کل بنگلور میں کھیلا جائے گا۔