Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار نہیں ہے جس وجہ سے پاکستان میں اس ایونٹ کا انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم اس لیے پاکستان آ رہی ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیاء کپ بنگلہ دیش میں کروانے پر رضامند ہو گیا ہے لیکن نظام الدین چودھری نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔
نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان اور ایشیاء کپ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں ایشیاء کپ کے وینیو پر بات چیت ہوئی تھی، پاکستان اس سال ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن شاید کرکٹ ٹورنامنٹ ان کے ملک میں نا ہو کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
بی سی بی کے سی ای او نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں آدھے میچوں کی میزبانی کی تجویز دے سکتا ہے اور بھارت کے میچز دبئی یا ملائشیا میں ہو سکتے ہیں لیکن یہ منصوبہ غیرحقیقی ہے کیونکہ اس سے لاگت میں اضافہ ہو گا اور ٹورنامنٹ لمبا ہو گا۔