Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ نا بنانے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل دلبرداشتہ ہو گئے۔ کامران اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیم کے لیے زیرغور نا لائے جانے پر بہت دکھ ہوا ہے اور میں ٹوٹ چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت محنت کی ہے، میں ہمت نہیں ہاروں گا اور مزید محنت کروں گا۔ وکٹ کیپر نے ان تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان کو سپورٹ کیا۔
ایک صحافی نے کامران اکمل کو ہیرو قرار دیا تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیرو ایسے ذلیل نہیں ہوتے۔ کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ مجھے سلیکشن کا معیار سمجھ نہیں آ رہا۔
کامران اکمل کو جہاں قومی ٹیم میں منتخب نا ہونے کا دکھ تھا وہیں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی کی خوشی بھی ہوئی۔ انہوں نے کم بیک کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔