Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹرز دبے لفظوں میں بی سی سی آئی کے قوانین پر تنقید کرنے لگے۔ بھارتی فاسٹ بولر امیش یادو اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی پالیسیوں پر خائف نظر آئے۔ امیش یادو کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ تمام بولرز کو کھیلنے کے یکساں مواقع فراہم کرے تا کہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اٹیک جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ایشانت شرما پر مشتمل ہے جبکہ امیش یادو اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ 2019 میں امیش یادو صرف 4 ٹیسٹ میچز ہی کھیل سکے۔ دوسری جانب گزشتہ سال امیش یادو کے حصے میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ آیا جبکہ انہوں نے کسی ون ڈے میچ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کی۔
بھارتی فاسٹ بولر نے شکوہ کیا کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں دو سال سے نظر انداز کیا ہوا ہے جبکہ ان کی کارکردگی اور ریکارڈ دیگر فاسٹ بولرز سے بھی بہتر ہے۔ امیش یادو کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور آئندہ چند سال ان کے لیے بہت اہم ہیں۔