Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایونٹ کے لیگ مرحلے کے 8 میچز براہ راست دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس میں پاکستان ٹیم کا ایک میچ بھی شامل نہیں ہے۔ لیگ مرحلے میں پاکستان ٹیم 3 میچز کھیلے گی جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی اتنے ہی میچز کھیلنا ہیں۔
بھارتی ٹیم کے تینوں میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ اس کے برعکس پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ گروپ مرحلے کے بعد کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل بھی براہ راست نشر ہو گا۔
بھارتی بورڈ کے زیر اثر آئی سی سی کی اس پالیسی پر اب سوالات اٹھائے جا رہے ہیں نہ صرف فینز بلکہ ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین نے بھی خائف نظر آئے۔ علی ترین نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پاکستان کے میچز کیوں نہیں دکھا رہا، ہمیں اس سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے۔