Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی شاہینوں کی بنگلہ دیشی ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں بھرپور پریکٹس کی۔ عماد بٹ اپنی کارکردگی سے آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم میں شامل ہونے والے آل راؤنڈر عماد بٹ نے انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف اور ساؤتھ افریقہ کے جیکس کیلس کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ عبدالرزاق کے جانے کے بعد سے پاکستان ٹیم میں جو خلاء پیدا ہوا وہ اسے پر کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد بٹ نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بولنگ یا بیٹنگ جس شعبے میں بھی ٹیم کو ضرورت ہوئی پرفارم کر کے ٹیم کو میچز جتوانے کی کوشش کروں گا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کمزور نہیں ہے، ہمیں میچز جیتنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔