Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پی سی بی نے حکمت عملی تیار کر لی۔ پی سی بی نے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پیر کو طلب کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش سے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔
کیمپ میں طلبکردہ کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، اسد شفیق، عابد علی، بابر اعظم، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینیئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔