Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوجوان اوپننگ بیٹسمین احسان علی کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے احسان علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو بغیر کسی دباؤ کے پرفارم کر کے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین ہیں، ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے روہت شرما ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پلان تیار کیا ہوا ہے، اس پر عمل کروں گا، کوشش یہی ہے کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر پاکستان کا بہترین اوپننگ بیٹسمین بنوں۔
اوپننگ بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں مستقل جگہ حاصل کرنا چاہتا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا ہدف ہے۔