Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ناکام ہوئے تو اسٹیو اسمتھ بھارتی بولرز کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ اسٹیو اسمتھ نے سیریز کے دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی اننگز کھیلی لیکن سنچری مکمل نہیں کر سکے تھے۔
تیسرے میچ میں جب دونوں اوپننگ بیٹسمین آؤٹ ہوئے تو اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ انہوں نے 131 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں سنچری 19 جنوری 2017 کو اسکور کی تھی جبکہ ٹھیک تین سال بعد وہ 19 جنوری 2020 کو 9ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اسمتھ نے اپنی عمدہ اننگز کی بدولت ایک روزہ کرکٹ میں 4 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ وہ بطور آسٹریلوی بیٹسمین ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے تیزترین 4000 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر کو حاصل ہے۔