Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں اپنے کیریئر کی 29ویں سنچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ روہت شرما نے 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ون ڈے کرکٹ میں اپنے 9 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے تیز ترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے 217 اننگز میں 9000 کا ہندسہ عبور کیا۔ روہت شرما اب تک 217 اننگز میں 49.27 کی اوسط سے 9115 رنز بنا چکے ہیں۔
ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین 9 ہزار رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 194 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے 205 اننگز میں اپنے 9000 رنز مکمل کیے تھے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں 287 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت شرما نے 128 گیندوں پر 119 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔