Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔ مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مشفیق الرحیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بورڈ کو واضح کر دیا ہے کہ صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری فیملی پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن نہیں ہے اور اس صورتحال میں پاکستان جا کر کرکٹ کھیلنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔ مشفیق الرحیم نے کہا یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا۔ وکٹ کیپر نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے، 2008 میں پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں اور پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین جگہ ہے، سیکورٹی صورتحال پاکستان میں ٹھیک رہی تو مستقبل میں پاکستان جا کر ضرور کھیلوں گا۔