Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی انڈر-19 ٹیم نے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیبی سے کیا۔ اسکاٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوا۔ قومی ٹیم کے بولرز کے سامنے حریف ٹیم کے بلےباز بے بس نظر آئے اور اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 75 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
فاسٹ بولر محمد وسیم قومی ٹیم کے سب سے کامیاب ہولر رہے۔ انہوں نے 7.5 اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ طاہر حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قومی ٹیم نے 76 رنز کا ہدف صرف 11.4 اوورز میں حاصل کیا۔ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔