Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کا آغاز ساؤتھ افریقہ میں ہو چکا ہے۔ میگا ایونٹ میں فتح کے لیے جن ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ان میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان ٹاپ پر ہیں۔ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت اور پاکستان نے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا۔ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کے لیے فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
راشد لطیف کے مطابق انڈر-19 ورلڈکپ کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کا لیگ مرحلے میں کوئی میچ نہیں رکھا گیا لیکن ٹورنامنٹ میں آگے جا کر پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔