Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کے مالک سری نواسن نے اعلان کیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کو آئی پی ایل 2021 کے لیے بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں بہت سے سوالات ہیں لیکن میں اس حوالے سے واضح اعلان کرنا چاہتا تھا۔
بی سی آئی نے مہندر سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کے مستقبل پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی نمائندگی کی تھی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل میں مسلسل چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ چنائی سپر کنگز کے مالکان پر جوئے کے الزام کی وجہ سے فرنچائز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اسی وجہ سے مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل 2016 اور 2017 میں رائزنگ سپر جائنٹس کی نمائندگی کی تھی۔