Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے میچ میں برسبین ہیٹ اور میلبرن رینیگیڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ برسبین ہیٹ نے ہوم گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔ میلبرن رینیگیڈز کی طرف سے ویبسٹر 36 اور شان مارش 27 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
برسبین ہیٹ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا چکی تھی اور ان کی فتح یقینی نظر آ رہی تھی لیکن اس کے بعد جو ہوا کوئی بھی اس کا یقین کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
ملیبیرن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کی آخری سات وکٹیں سات رنز کے عوض حاصل کر کے میچ میں 44 رنز سے ناقابل یقین فتح حاصل کی۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم 12 اوورز کے کھیل کے بعد محض 15 گیندوں پر ڈھیر ہوئی۔