Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے میچ میں حصہ نہیں لے سکے۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری دونوں میچوں میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری لوکیش راہول نے سنبھالی جنہوں نے دوسرے میچ میں بھارت کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے دوسرے میچ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے دھواں دھار 80 رنز اسکور کیے تھے۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں لوکیش راہول کو اننگز کا آغاز کرنے بھیج دیا گیا اور وہ صرف 19 رنز بنا سکے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہیں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین کھیلانے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بطور وکٹ کیپر راہول ہماری ٹیم کو متوازن کرتے ہیں۔
ویرات کوہلی کے اس بیان پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ریشب پانٹ کی پلئینگ الیون میں جگہ اب خطرے میں پڑ چکی ہے اور شاید وہ کافی دیر تک اب بینچ پر بیٹھیں۔