Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر تجربہ کار آل راؤنڈر ثناء میر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور کپتان بسمہ معروف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔
عروج ممتاز نے بتایا کہ ثناء میر نے حالیہ میچز نہیں کھیلے اور نہ ہی ان کی فارم اچھی ہے، انعم امین کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے انھیں ثناء میر پر فوقیت دی گئی ہے۔
چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے واضح کیا کہ ان کی ثناء میر سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، ان کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں مگر انھیں اپنی فارم بہتر کرنا ہو گی۔
پاکستان ویمن اسکواڈ: بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانہ بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور اروبا شاہ۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔