Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کوریئر سینٹرز پر عوام اگلے ہفتے سے لائنیں لگائیں گے۔ پہلی مرتبہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہونے پر شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ جہاں گراؤنڈز پر میچز کی تیاریاں جاری ہیں وہیں شائقین نے گراؤنڈز بھرنے کی بھی تیاری شروع کر دی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت ویب سائٹ پر جاری ہے۔ کراچی میں 20 فروری کو افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹس 6000، پریمیم 4000، فرسٹ کلاس 2500 اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں ملیں گے۔
22 مارچ کے فائنل کیلئے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 5000، پریمیم کی قیمت 3000 اور فرسٹ کلاس کی قیمت 1500 رکھی گئی ہے۔ فائنل میچ کیلئے جنرل ٹکٹ 500 روپے کا ہو گا۔ اس کے علاوہ چند میچز کے ٹکٹ 250 روپے میں بھی ملیں گے۔
کاؤنٹر اور بوتھ پر 28 جنوری سے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو گی۔ ملک بھر کے تقریباََ 30 سینٹرز پر ٹکٹس فروخت کی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی اور فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔