Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 183 رنز بنانے والے ویرات کوہلی نے 886 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔ روہت شرما دوسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 829 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے خلاف سیریز میں 229 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ بھی 23ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر ترقی کے بعد چھٹے اور ایرون فنچ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد عامر ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بین اسٹوکس پہلے، محمد نبی دوسرے اور عماد وسیم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔