Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 24 جنوری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش سے آگے ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے ہوئی ہیں جس میں سے 8 میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ صرف 2 میں بنگلہ کو کامیابی ملی۔ پاکستان میں دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2008 میں واحد ٹی ٹوئنٹی میں ٹکرائیں جس میں فتح شاہینوں کے نام رہی تھی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔
قذافی اسٹیڈیم کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو شاہین یہاں 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، 5 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی جبکہ 4 میں شکست ملی۔