Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں موقع ملنا چاہیے۔ سابق چیف سلیکٹر نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دے، اگر ڈومیسٹک کو اہمیت نہیں دی گئی تو پاکستان کی کرکٹ اوپر کیسے آئے گی۔
معین خان نے کہا کہ فواد عالم اور عابد علی جیسے کھلاڑیوں کی مثال سب کے سامنے ہیں، انہوں نے ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اور سلیکٹرز کو اپنے انتخاب پر مجبور کیا۔
معین خان نے قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز جن کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرتے ہیں انہیں ہی ٹیم میں واپس لے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سلیکشن کی پالیسی واضح کرنی چاہیے، کھلاڑی کی عمر کا مسئلہ نہیں ہے، جب تک ایک پلیئر فٹ ہے وہ کھیل سکتا ہے لیکن سلیکشن کا کوئی معیار نہیں ہے۔