Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم غیرملکی سرزمین پر اپنا 500واں ٹیسٹ میچ ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیل رہی تھی۔ مہمان ٹیم نے پروٹیاز کو شکست دے کر 500واں غیرملکی ٹیسٹ میچ یادگار بنا لیا۔
یہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں غیرملکی سرزمین پر 150ویں کامیابی تھی۔ انگلینڈ نے ساؤتھ افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 499 رنز بنائے تھے جس میں بین اسٹوکس اور اولی پوپ کی سنچریاں شامل تھیں۔ جواب میں ساؤتھ افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 209 اور دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں ساؤتھ افریقہ کے مہاراج اور ڈین پیٹرسن کے درمیان آخری وکٹ پر 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن وہ رنز ٹیم کے زیادہ کام نہ آ سکے۔
انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی یا میچ ڈرا ہوا تو 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ساؤتھ افریقہ کو انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔