Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلیا میں گیندوں اور بلوں پر اپنے دستخط کیے ہیں جن کی اب نیلامی کی جائے گی اور اس سے ملنے والی رقم سے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
آئندہ ماہ 8 فروری کو آسٹریلیا میں بش فائر بیش کے نام سے امدادی میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، بریٹ لی اور دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے نام شرکت کریں گے۔
اس میچ کا مقصد آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا ہے جس میں وسیم اکرم نے بھی حصہ لینے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح سے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے تیار ہیں، میری اہلیہ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے لیکن مجھے اپنی شادی سے پہلے بھی آسٹریلیا سے بہت لگاؤ تھا۔