محمد عامر اور وہاب ریاض کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے لیکن قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین انضمام الحق نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کی مخالفت کر دی۔ انضمام الحق نے دونوں فاسٹ بولرز کی عدم شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض مختصر فارمیٹ کے بہترین بولرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی فاسٹ بولرز تجربے کار ہیں، سلیکٹرز کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بہت نزدیک ہے۔ انضمام الحق کا ماننا ہے کہ ٹیم میں نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں کا توازن ہونا چاہیے تھا۔ سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ اچانک ٹیم میں 7 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ درست نہیں، اس سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہو گی۔