Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیرملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام دیا اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔
جرمن سفیر نے ٹویٹ میں لکھا کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہو رہی ہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہو گا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔