Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے 2008 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز کی بنیاد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے رکھی جس کے اب تک 12 ایڈیشن ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد مختلف بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی لیگز کا انعقاد شروع کر دیا۔
آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، ویسٹ انڈیز میں کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل)، کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ، بنگلہ دیش میں بی پی ایل اور پاکستان میں پی ایس ایل کے نام سے یہ لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے آٹھ سال بعد ہوا لیکن پی ایس ایل نے بہت کم عرصے میں کامیابی بلندیوں کو چھوا اور چار سال بعد یہ مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہی ہے۔
پی ایس ایل کی پاکستان آمد کے موقع پر سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آئی پی ایل کے بہترین کھلاڑیوں اور پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان میچ کروایا جائے تو پی ایس ایل کی ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔