Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے امدادی میچ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے کہ جو کہ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔ امدادی میچ سے جتنی بھی رقم اکٹھی ہو گی وہ ان متاثرین کو دی جائے گی۔ نیک مقصد کے لیے آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز کے علاوہ دیگر غیرملکی کرکٹرز بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس میچ میں ایک ٹیم کی قیادت شین وارن اور دوسری ٹیم کی قیادت رکی پونٹنگ کریں گے۔ شین وارن الیون کی کوچنگ کے فرائض ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرٹنے والش جبکہ پونٹنگ الیون کی کوچنگ کے فرائض سچن ٹنڈولکر انجام دیں گے۔
جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، ایلکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی اس میچ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی امدادی میچ میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔