بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا پرفارم کیا اس لیے پرامید ہوں کہ پاکستان کو بھی ٹف ٹائم دیں گے۔ رسل ڈومینگو نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سب کی پوری توجہ کرکٹ پر پوری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہاں اور کب جانا ہے، اس کا فیصلہ ہم نے نہیں کرنا ہوتا، یقیناََ اگر آپ ایک دفعہ جاتے ہو اور تین ہفتے میں دورہ مکمل کر کے واپس آتے ہو تو یہ اچھا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی بی کے خیال میں ایک، ایک ہفتے کا تین مرتبہ دورہ کرنا بہتر ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ رسل ڈمینگو نے مزید کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ کرنا میرے لیے بہت آسان تھا، میں نے بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ کا معاہدہ کیا تھا اور میں یہی کر رہا ہوں، میں پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں کیونکہ میں کبھی وہاں نہیں گیا۔