Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کامران اکمل کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں بھی چار سیزن تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں مگر اس کے باوجود ان کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی انھیں ایک بار پھر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس پر وکٹ کیپر بیٹسمین خوش نہیں ہیں۔
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ بنتی ہے مگر جان بوجھ کر انھیں اسکواڈ سے باہر رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ تو نہیں پتہ لیکن سلیکشن کمیٹی کو پاکستان کا مفاد مدنظر رکھنا چاہیے۔
ایک سوال پر جارحانہ بیٹسمین نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں جس پر موقع ملنا چاہیے ورنہ کیا انھیں بھارت اور آسٹریلیا میں جا کر پرفارم کرنا پڑے گا؟ کامران اکمل نے اپریل 2017 میں آخری مرتبہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔