Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فٹبال اور رگبی جیسے کھیلوں میں آگے جانے والی جاپان کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے جاپان کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلوم فاؤنٹین میں بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان گروپ اے کا کھیلا گیا جو کہ یکطرفہ رہا۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر جاپان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جاپانی ٹیم 22.5 اوورز میں صرف 41 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جاپان کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پانچ کھلاڑی صفر پرآؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 اور کارتک تیاگی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں بھارت نے باآسانی پانچویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر کے میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ جاپان کی ٹیم پہلی مرتبہ انڈر-19 ورلڈکپ کھیل رہی ہے۔