Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ڈین جونز اپنے کوچنگ کے انداز کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کوچ سوٹ میں کوچنگ کرتے نظر آتے تھے اور ان کی سرخ کتاب سب کی توجہ کا مرکز تھی۔ ڈین جونز نے 4 سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی اور اپنی سرخ کتاب میں چھپے رازوں کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا۔
وہ پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ہوں گے۔ ڈین جونز نے نیلی کتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تیار ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے تک تو پہنچ چکی ہے مگر 4 سال میں ایک مرتبہ بھی فائنل نہیں کھیل سکی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے کوچ ڈین جونز کی موجودگی میں کیا کراچی کی ٹیم یہ جمود توڑ پاتی ہے۔