Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ شیکھر دھون کندھے کی انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم میں اِن اور آؤٹ رہنے والے سنجو سیمسن کو ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم میں موقع ملا ہے اور انھیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شیکھر دھون کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے سنجو سیمسن اب تک صرف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہی کھیل سکے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کا ٹیم میں آنا جانا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شیکھر دھون کی جگہ پرتھوی شا کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ون ڈے اسکواڈ: ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما، پرتھوی شا، لوکیش راہول، شریاس آئر، مانیش پانڈے، ریشب پانٹ، شیوم ڈوبے، کلدیپ یادو، یزوندر چہال، روندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، نودیپ سینی، شردل ٹھاکر اور کیدھر جادھو۔