Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی واپسی کے امکانات بھی نظر نہیں آ رہے کیونکہ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کیا جا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین ورندر سہواگ نے بھارتی بورڈ کے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ورندر سہواگ نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت اب دھونی سے آگے نکل چکا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے دیگر کھلاڑیوں پر غور کر رہا ہے۔
سہواگ کا ماننا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا کسی بھی کھلاڑی کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے، ہربھجن سنگھ 2016 کے بعد سے نہیں کھیلے مگر انھوں نے بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، دھونی کب ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔