Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پرفارم کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ میں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسی رفتار سے بولنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سیریز کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں، بگ بیش لیگ میں جس طرح پرفارم کیا اسی کارکردگی کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا میرا ہدف ہے کہ قومی ٹیم میں مستقل جگہ بناؤں۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں بہت فرق ہے لیکن ہوم گراؤنڈ میں کراؤڈ کی حمایت حاصل ہو گی جس سے کھلاڑی کا جذبہ بڑھتا ہے۔
حارث رؤف نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہو گا۔ حارث روف نے بگ بیش لیگ کے سات یچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔