Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے قومی ٹیم کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔
قومی ٹیم کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دینا ہو گی۔ اگر پاکستان کو ایک میچ میں بھی شکست ہوتی ہے تو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نمبرون پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔
قومی ٹیم اگر سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے 268 پوائنٹس ہو جائیں گے اور آسٹریلیا 269 پوائنٹس کی وجہ سے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے شکست کی صورت میں گرین شرٹس رینکنگ میں نمبر تین پر چلے جائیں گے اور انگلینڈ دوسرے پوزیشن پر قبضہ جما لے گا۔ بنگلہ دیش اس وقت رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود ہے۔