Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی جبکہ اسی روز ہی ایونٹ کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت دو روز قبل شروع ہوئی اور کچھ گھنٹوں ہی میں افتتاحی تقریب اور فائنل میچ کے آن لائن کوٹے کے سب سے کم قیمت والے ٹکٹس فروخت ہو گئے۔
افتتاحی تقریب کیلئے کراچی اسٹیڈیم کے ظہیر عباس، وقار حسن، ماجد خان اور وسیم باری انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔
فائنل میچ کے لیے سات انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے ہے۔ آن لائن فروخت شروع ہونے کے 15 گھنٹوں میں فائنل اور افتتاحی تقریب کے کم قیمت والے 25 ہزار ٹکٹس فروخت ہو گئے۔
2500، 4000 اور 6000 روپے والے ٹکٹس اب بھی آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دیگر میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔