Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے دورہ سری لنکا کے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کے آغاز سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 17 اور 20 فروری کو دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔
سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22 فروری کو کولمبو، 26 فروری کو ہمبنٹوٹا اور یکم مارچ کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 4 اور 6 مارچ کو کینڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9ویں نمبر پر موجود ہے۔ ون ڈے سیریز میں کامیابی کی صورت میں ویسٹ انڈیز کی رینکنگ میں بہتری ہو سکتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا کی آٹھویں اور ویسٹ انڈیز کی دسویں پوزیشن ہے۔ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کر کے رینکنگ میں ترقی حاصل کر سکتی ہے۔