Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ وہ اپنی زندگی میں کس شخص سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں؟ تو انہوں نے سابق کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کا نام لیا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ شروع کی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے گئے جہاں انہوں نے محنت کی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار واپسی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ اس وقت جتوایا جب کوئی بھی عمران خان کا یقین نہیں کر رہا تھا، پاکستان ہار رہا تھا لیکن ان کو یقین تھا کہ ہم جیتیں گے اور انہوں نے میگا ایونٹ جیت کر ثابت کیا کہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تو لوگوں نے پھر کہا کہ یہ کچھ نہیں کر سکتا لیکن آج وہ ملک کے وزیراعظم ہیں اس لیے وہ میرے ہیرو ہیں۔ احمد شہزاد نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہمت نہ ہارنے والی عادت مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔