Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا ایک انٹرویو جاری کیا ہے جس میں میزبان کے فرائض حسن علی انجام دے رہے ہیں۔ حسن علی نے حارث رؤف سے کہا کہ ٹیپ پال کرکٹ سے لے کر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) تک کا سفر اپنے چاہنے والوں کو بتاؤں۔
حارث رؤف نے بتایا کہ پاکستان کے زیادہ کرکٹرز ٹیپ بال سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کرتے ہیں، میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا، گوجرانوالہ ٹیپ بال میچ کھیلنے گیا تھا تو پتا لگا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز ہو رہے ہیں، میں نے ٹرائلز دیئے اور الحمداللہ منتخب ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں دو سال تک وہاں جا کر گریڈ کرکٹ کھیلتا رہا، پی ایس ایل میں موقع ملا، پاکستان میں ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلا جس کے بعد میلبرن اسٹارز نے مجھے بی بی ایل کے لیے منتخب کیا۔
حارث رؤف نے مزید کہا کہ بی بی ایل کھیلنے گیا تو ذہن میں یہی تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یہیں ہونا ہے تو اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ بی بی ایل میں جب ڈیل اسٹین کی جگہ مجھے کھیلایا جا رہا تھا تو وہ میرے لیے بہت فخر کا لمحہ تھا کیونکہ میں اپنے فیورٹ فاسٹ باؤلر کی جگہ ٹیم میں کھیل رہا تھا۔