Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے ٹیم ورلڈکپ 2019 کے بعد پہلی ون ڈے سیریز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جس کا آغاز 4 فروری سے ہو گا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ورلڈکپ 2019 میں ناقص پرفارمنس کی وجہ سے فاف ڈوپلیسی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ انہیں انگلیںڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
فاف ڈوپلیسی کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کو ساؤتھ افریقی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک پہلے بھی دو ون ڈے میچز میں ساؤتھ افریقہ کی قیادت کر چکے ہیں جبکہ انہیں مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں کیپ ٹاؤن بلٹز کی کپتانی کا تجربہ بھی حاصل ہے۔
ساؤتھ افریقہ ون ڈے اسکواڈ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر-کپتان)، ٹیمبا باووما، بیورن ہینڈرکس، ریضا ہیںڈرکس، سسانڈا مگالا، جانمن ملان، ڈیوڈ ملر، انڈائیل فیلکوائیو، لنگی نگیڈی، تبریز شمسی، لوٹھو سپاملا، جون جون سمٹس، راسی وینڈر ڈوسن، بورن فورچین اور کائل ویرائن۔