Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ مانو سواہنے کے ہمراہ آئی سی سی کے جنرل مینجر کمرشل کیمبل جیمی سن بھی موجود ہیں۔ دونوں شخصیات نے اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اور انہوں نے آج لاہور نیشنل کرکت اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔
آئی سی سی عہدیداران کو پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی تا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد آئی سی سی ایونٹس کرانے پر بات چیت ہو سکے۔
آئی سی سی 2023 کے بعد ہونے والے ایونٹس کے میزبان کا فیصلہ بولی لگانے کے عمل کے ذریعے کرنے پر غور کر رہا ہے۔ موجودہ فیوچر ٹور پروگرام میں آئی سی سی کے زیادہ تر ایونٹس کی میزبانی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس رہی۔
آئی سی سی کے اگلے فیوچر ٹور پروگرام (2031-2023) میں طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ بولی لگانے والا ملک فل ممبر نہ بھی ہو تو آئی سی سی کا ٹورنامنٹ کرا سکے گا۔