Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں وقتاً فوقتاً نئی نئی تبدیلیاں عمل میں لانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ آج کل ٹیسٹ میچز کا کھیل 5 کے بجائے 4 روز تک محدود رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ و سابق کھلاڑیوں کا اس موضوع پر اپنی رائے دینے کا عمل بھی جاری ہے۔ آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کی مخالفت کر دی ہے۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ 5 دن کھیل کر ہی مطمئن ہوتے ہیں اور انہیں 5 دن کا بھرپور چیلنج ہی پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کو 4 دن تک محدود کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا مگر مجھے 5 دن کا کھیل ہی پسند ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی بیٹسمین نے ویرات کوہلی کی بھی خوب تعریف کی۔ اسمتھ کا کہنا تھا کہ کوہلی نہ صرف اچھے بیسٹمین ہیں بلکہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی انکار ممکن نہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں زبردست پرفارم کر رہے ہیں اور ان کے خیال سے کوہلی کو دنیا ابھی مزید کرکٹ ریکارڈز توڑتا ہوا دیکھے گی۔