Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی بار قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گی۔
انھوں نے ورلڈکپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتانی کرنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہو گا جب میں ورلڈکپ میں کپتانی کروں گی، اب تک میں نے کئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلے ہیں مگر یہ ان کے لیے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
کپتان نے کہا کہ دائیں ہاتھ کی بیٹر جویریہ خان کی کارکردگی میں تسلسل اور ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کا فائدہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمیمہ سہیل کی صورت میں باصلاحیت مڈل آرڈر بیٹر کے ساتھ ساتھ عالیہ ریاض، ارم جاوید اور منیبہ علی کی صورت میں جارح مزاج بیٹرز میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گی۔