Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ شعیب ملک نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بہترین پرفارمنس ہدف ہے۔ پاکستان ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف تیاریوں میں مصروف ہے اور کھلاڑی ٹارگٹ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے مستقبل کے پلان بتائے۔ انھوں نے کہا کہ میں کافی وقت سے یہ بول رہا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں ورلڈکپ 2019 میرا آخری ہو گا اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میرا آخری ایونٹ ہو گا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ابھی بھی میری یہی سوچ ہے مگر اس موقع پر کوئی اعلان کر کے اسے خبر نہیں بنانا چاہتا، اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ساری توجہ صرف بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے پلیئرز نے مجھ سے پوچھا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کیسی ہے، میں نے اُن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کا کہا تھا۔ شعیب ملک نے سینٹرل کنٹریکٹ کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ اہم پاکستان کی جرسی پہننا ہے۔