Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ اس مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہو رہی ہے اس لیے ہوم اور اوے کی بنیاد پر میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس ایل کی دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی ہوم اور اوے کٹ متعارف کروا دی ہے۔
پہلی مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہوم اور اوے کٹس متعارف کروائی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 سال اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا انتظار کیا اور اس مرتبہ ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کی مکمل تیار کی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعلامیے میں کٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ کٹ میں سرخ رنگ طاقت، دانش، جذبہ اور مہارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ کٹ میں موجود پیلا رنگ اتحاد اور منصفانہ کھیل کا درس دیتا ہے۔
یہ رنگ ایک ٹیم اور ایک قوم کی حیثیت سے اتحاد کی مضبوط خواہش کی نشاندہی ہے۔ دو اسٹارز اور شیر کا لوگو فخر اور اعزاز کی نمائندگی کرتا ہے۔