سابق بھارتی اوپنر ورندر سہواگ نے شعیب اختر پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارت میں کام لینے کیلئے بھارتیوں کی تعریف کرتے ہیں۔ راوالپنڈی ایکسپریس نے بھی بھارتی اوپنر کو کرارا جواب دیا۔ شعیب اختر نے ورندر سہواگ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سر پر اتنے بال نہیں ہیں جتنے میرے پاس پیسے ہیں، مجھے بھارت نہیں اللہ پال رہا ہے۔ شعیب اختر کے مطابق ورندر سہواگ ہمیشہ غیرسنجیدہ باتیں کرتے ہیں، میں ہندوستان کی پالیسی پر بات نہیں کرتا اور نہ ہی میں ان کی پالیسی سے اتفاق کرتا ہوں، ایک کرکٹر ہوں اور کرکٹ پر ہی تجزیہ کرتا ہوں لیکن معلوم نہیں کیوں لوگوں کو میری باتیں ہضم نہیں ہوتیں۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میں مشہور ہوں اس لیے میری باتیں پکڑی جاتی ہیں، میں کسی کے بارے میں تنگ نظر نہیں رکھتا اور نہ ہی ایسی باتیں کرتا ہوں۔