Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ قومی انڈر-19 ٹیم اس وقت ساؤتھ افریقہ میں ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ہے جہاں شاہینوں نے اپنے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کیلئے انڈر-19 ورلڈکپ بہترین پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا انڈر-19 کرکٹ سے کھلاڑی کم عمر میں ہی سیکھ جاتا ہے کہ بڑے اسٹیج پر کس طرح کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ عماد وسیم نے پیشگوئی کی ہے کہ روحیل نذیر اور حیدر علی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر پاکستان کو ورلڈکپ میں کامیابی دلا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روحیل نذیر بہت زبردست بیٹسمین ہیں، پاکستانی بیٹنگ لائن اپ روحیل نذیر اور حیدر علی پر بہت انحصار کرے گی۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان انڈر-19 ٹیم کی بولنگ لائن بہت مضبوط ہے، بیٹسمینوں نے رنز اسکور کیے تو اچھے نتائج آئیں گے۔