Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کی رات ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے لاہور میں ہو گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش میں ایک تقریب میں کہا کہ دعا ہے بنگلہ دیشی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکا نے بھی پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دی تھی، ہماری ٹیم بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
شکیب الحسن پر آئی سی سی کی جانب سے 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے بارے میں نہیں سوچتا، پابندی ختم ہونے کے بعد اچھے انداز میں واپسی کروں گا۔