Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری ٹیم 358 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 515 رنز بنا اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
اینجیلو میتھیوز نے 200 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ انہوں نے 85 ٹیسٹ میچوں میں 45.41 کی بیٹنگ اوسط سے 5904 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔
اینجیلو میتھیوز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دس سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر سابق اور ساتھی کرکٹرز نے انہیں مبارکباد بھی دی۔