Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ کے نوجوان بیٹسمین ٹام بینٹن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ٹام بینٹن کو انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا جبکہ انہیں بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، پاکستان سپر لیلگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی مختلف فرنچائزز نے خرید لیا۔
ٹام بینٹن کو بی بی ایل میں برسبین ہیٹ، پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے منتخب کیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی سے زیادہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ وہ نمبر چھ پر انگلینڈ کی ٹیسٹ میں کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے ٹام بینٹن کو مشورہ دیا کہ وہ آئی پی ایل میں شرکت نہ کریں بلکہ کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ دیں تا کہ انگلیںڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔ ٹام بینٹن نے صرف 12 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں جس میں ان کی بیٹنگ اوسط 27 کی ہے اور وہ ابھی تک ایک بھی سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔